ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / متحدہ جدوجہد سے رام نگرم اور منڈیا میں کامیابی ممکن، کانگریس اور جے ڈی ایس کارکنوں سے کمار سوامی اور ڈی کے شیوکمار کا خطاب

متحدہ جدوجہد سے رام نگرم اور منڈیا میں کامیابی ممکن، کانگریس اور جے ڈی ایس کارکنوں سے کمار سوامی اور ڈی کے شیوکمار کا خطاب

Mon, 22 Oct 2018 23:25:22    S.O. News Service

بنگلورو،22؍اکتوبر(ایس اونیوز) وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی اور وزیر برائے آبی وسائل ڈی کے شیوکمار نے آنے والے ضمنی انتخابات میں رام نگرم اسمبلی حلقے سے جے ڈی ایس امیدوار انیتا کمار سوامی اور منڈیا پارلیمانی حلقے سے جے ڈی ایس امیدوار ایل آر شیورامے گوڈا کو کامیاب بنانے کے لئے دونوں پارٹیوں کی طرف سے متحد ہوکر جدوجہد کرنے کا عزم کیاہے۔

کل رام نگرم کے قریب ایک ریسارٹ میں انتخابی حکمت عملی پر تبادلۂ خیال کے لئے منعقدہ میٹنگ میں شریک کمارسوامی ، ڈی کے شیوکمار ، رکن پارلیمان ڈی کے سریش انیتا کمار سوامی اور دیگر لیڈروں نے عزم کیا کہ دونوں پارٹیاں سیکولرزم کے مفاد میں اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر کام کریں گی، ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو ہراکر اس کی اوقات دکھائیں گی۔اس موقع پر کانگریس کے رکن کونسل روی ، ماگڑی سے جے ڈی ایس کے رکن اسمبلی منجوناتھ اور دیگر موجود تھے۔

کمار سوامی اور ڈی کے شیوکمار نے اپنی اپنی پارٹی کارکنوں کو ہدایت دی کہ آنے والے انتخابات کے ساتھ اگلے لوک سبھا انتخابات میں بھی دونوں پارٹیوں کے کارکن مل جل کر کام کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ مرکز میں بی جے پی کسی بھی حال میں اقتدار تک پہنچنے نہ پائے۔ دونوں پارٹیوں کے درمیان اتحاد محض سیکولرزم کی خاطر قائم ہوا ہے۔ اس اتحاد کو اسی وقت بامقصد بنایا جاسکتاہے جبکہ فرقہ پرست پارٹیوں کو ہار سے دو چار کیا جائے۔ وزیراعلیٰ کمار سوامی نے اس موقع پر کہاکہ رام نگرم حلقے کے لئے انہوں نے کافی جدوجہد کی ہے۔ اس حلقے کے عوام نے بھی ان کا ہمیشہ ساتھ دیاہے ، بحیثیت وزیر اعلیٰ اس حلقے کی ترقی کے لئے بہت کچھ کرناچاہتے ہیں۔ 


Share: